کینسر کے عالمی دن پر اداکارجنید خان کی انڈس اسپتال آمد، دن مریضوں کے ساتھ گزارا

جمعرات 6 فروری 2020 13:37

کینسر کے عالمی دن پر اداکارجنید خان کی انڈس اسپتال آمد، دن مریضوں کے ساتھ گزارا
ْکھڈیاں خاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2020ء) کینسر کے عالمی دن پر معروف گلوکار و اداکار جنید خان نے انڈس اسپتال کراچی کا دورہ کیا اور دن کینسر کے عارضے میں مبتلا نوجوان مریضوں کے ہمراہ بسر کیا ، یاد رہے کہ جنید خان کی بڑی اسکرین کے لیے پہلی فلم"کہے دل جدھر"کا چند ہفتوں پہلے ٹیزر ریلیز کیا گیا ہے، جبکہ فلم کی دنیا میں نیا ابھرتا یہ ستارہ کینسر سے لڑتے نوجوان مریضوں کی دل جوئی کے لیے چیئریٹی اسپتال میں دکھائی دیا ہے۔

جنید خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ یہ دیکھ کر دل بہت خراب ہوتا کہ ہمارے بچے کینسر جیسے اس موذی مرض کا شکار ہیں اور زندگی کی جنگ لڑرہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ میں نے بہت ہمت جمع کرکے ان نوجوانوں اور بچوںکو اس بیماری سے جنگ کرتے دیکھ پایا ہوں، ان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کے انڈس اسپتال ان مریضوں کی بہترین دیکھ بھال اور صحت کی خدمات فراہم کررہاہے، اور یہ سب کچھ لوگوں کے حصے کی وجہ سے ہی ممکن ہے، ان کا کہنا تھا کہ کینسر کے عالمی دن پر میں اپنے پاکستانی بہن بھائیوں سے گزارش کرتاہوں کہ ان بیمار بہن بھائیوں کو آپ کے عطیات کی ضرورت ہے، اور اس اہم مقصد کے لیے دل کھول کر ان کا ساتھ دیجئے ۔

(جاری ہے)

یہ کوئی پہلا موقع نہیں ہے کہ معروف اداکار نے نوجوان مریضوں کی دل جوئی کے لیے ان سے ملاقات کی ہوں جنید خان اکثر و بیشتر ہی اسپتال کا دورہ کرتے اور مریضوں کی دل جوئی کرتے ہیں، یاد رہے کہ معروف اداکار جنید خان محبت نہ کریو میں اپنے غیر روائتی کردار کے باعث کافی مقبول ہیں، جبکہ جنید خان نہ صرف اپنی اداکاری بلکہ اپنے موسیقی کی بھی وجہ سے انڈسٹری میں نمایاں حیثیت کے حامل ہیں۔
وقت اشاعت : 06/02/2020 - 13:37:30

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :