سلمان خان کا پاکستانی منتظم کے شو میں جانے سے انکار

جمعرات فروری 21:22

سلمان خان کا پاکستانی منتظم کے شو میں جانے سے انکار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2020ء) بالی ووڈ کے ادا کار سلمان خان نے پاکستانی منتظم کے شو میں جانے سے انکار کردیا ۔گزشتہ چند ہفتوں سے بھارتی حکومت کی جانب سے بنائے گئے متنازع شہریت قانون پر خاموشی اختیار کرنے پر تنقید کا نشانہ بننے والے سلمان خان کے حوالے سے تازہ خبر یہ ہے کہ انہوں نے پاکستانی منتظم کے ایک شو میں جانے سے انکار کردیا۔

سلمان خان کو امریکی شہر ہیوسٹن میں ایک شو میں پرفارمنس کرنے کی دعوت دی گئی تھی جس میں ان کے علاوہ دیگر بھارتی و پاکستانی فنکار بھی پرفارمنس کریں گے۔

(جاری ہے)

ابتدائی طور پر سلمان خان نے پاکستانی منتظم ریحان صدیقی کی جانب سے ریاست ٹیکساس کے سب سے بڑے شہر ہیوسٹن میں ترتیب دیے گئے شو میں پرفارمنس کرنے کا وعدہ کیا تھا تاہم اب انہوں نے شو میں جانے سے انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ سلمان خان نے ہیوسٹن میں پاکستانی شہری ریحان صدیقی کے شو میں جانے سے انکار کردیا تاہم خود اداکار نے اس حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی۔رپورٹ میں دیگر بھارتی اداروں کی رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اب سلمان خان رواں ماہ میں ہونے والے پاکستانی منتظم کے شو میں شرکت نہیں کریں گے۔

متعلقہ ستارے‎ :

Salman Khan

سلمان خان

Salman Khan

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

سلمان خان سائیکل مکینک کے مقروض نکلے

سلمان خان سائیکل مکینک کے مقروض نکلے

بالی ووڈ سپرسٹار سلمان خان سائیکل مکینک کے سوا روپے کے مقروض نکلے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے سائیکلنگ کو بھی اپنی ورزش کے معمول کا حصہ بنایا ہوا ہے۔ حال ہی میں سلمان خان نے ممبئی کی سڑکوں پر سائیکل چلاتے ہوئے اپنی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ... مزید

وقت اشاعت : 06/02/2020 - 21:22:51

Your Thoughts and Comments