بلال عباس کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ شاندار رہا ہے، یمنی زیدی

جمعہ 7 فروری 2020 11:39

بلال عباس کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ شاندار رہا ہے، یمنی زیدی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2020ء) اداکارہ یمنی زیدی نے کہا کہ ڈرامہ سیریل ’’ پیار کے صدقے‘‘ میں بلال عباس کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ شاندار رہا ہے اور وہ ایک باصلاحیت اداکار ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس ڈرامے میں اپنے مزاحیہ کردار کے بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ کچھ عرصے کے لئے سنجیدہ کردار نہیںکرنا چاہتی ہیں تبھی انہوں نے اس ڈرامے کا انتخاب کیا ہے۔ایک سوال پرانہوں نے کہا کہ بڑی سکرین میں کام سوچ سمجھ کرنا چاہیں گی اور اس بارے بات کرنا قبل از وقت ہوگا۔

وقت اشاعت : 07/02/2020 - 11:39:06

Rlated Stars :