بلال عباس نے ڈرامہ سیریل ’’صدقے تمہارے‘‘ کو چیلنجنگ پراجیکٹ قرار دے دیا

جمعہ 7 فروری 2020 16:40

بلال عباس نے ڈرامہ سیریل ’’صدقے تمہارے‘‘ کو چیلنجنگ پراجیکٹ قرار دے دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2020ء) اداکار بلال عباس نے ڈرامہ سیریل ’’ صدقے تمہارے‘‘ کو چیلنجنگ پراجیکٹ قرار دے دیا۔ ا نہوں نے کہا کہ اس ڈرامے کا کردار ان کے کیریئر کا مشکل ترین کردار ہے ۔ ایک سوال میں انہوں نے کہا کہ ایک اداکار کی پہچان اس کے کام سے ہوتی ہے اور اگر آپ کے شائقین آپ کے کام کو سراہتے ہیں تووہ آپ کی اصل کامیا بی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وہ شوبز کی چکا چوند سے دور بھاگتے ہیں لیکن اس کے خلاف نہیں ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ وہ فلموں اور ڈراموں کو ایک ساتھ نہیں کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہر اداکار کے لئے سکرپٹ بہت اہمیت رکھتا ہے اور وہ اپنا کوئی کام پلاننگ کے طور پر نہیں کرتے ہیں۔ اداکار ڈرامہ ’’صدقے تمہارے ‘‘ میں اداکارہ یمنیٰ زیدی کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جو شائقین میں بے حد مقبول ہورہا ہے۔
وقت اشاعت : 07/02/2020 - 16:40:52

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :