حسینہ معین کا ڈرامہ ’ان کہی‘ 15 مارچ سے تھیٹر پر پیش کیا جائیگا

ہفتہ 8 فروری 2020 11:48

حسینہ معین کا ڈرامہ ’ان کہی‘ 15 مارچ سے تھیٹر پر پیش کیا جائیگا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2020ء) ماضی کا مقبول ترین ڈرامہ ’اًن کہی‘ اب تھیٹر پر پیش کیا جائے گا، جس کا پہلا شو 15 مارچ کو آرٹس کونسل کراچی میں ہوگا۔اس بات کا اعلان گزشتہ روز ڈرامہ نگار حسینہ معین، اداکار ساجد حسن اور صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں آڈیٹوریم II ، احمد شاہ بلڈنگ میں ’’اٴْن کہی‘‘ سے متعلق مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کہا کہ حسینہ معین ملک کی معروف ڈرامہ نگار ہیں، جن کے ڈرامے میں عورت کو کبھی کمزور نہیں دکھایا گیا، حسینہ معین نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک میں بھی مقام رکھتی ہیں، ان کا ڈرامہ اتنا مضبوط ہوتا تھا کہ لوگ اس کے سحر میں مبتلا ہو جاتے۔صدر آرٹس کونسل کا کہنا تھا کہ اٴْن کے مقبول ترین ڈرامے ’’اًن کہی‘‘ کو تھیٹر میں پیش کیا جارہا ہے جو خوش آئند بات ہے۔محمد احمد شاہ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ وہ اپنے ڈراموں کو تھیٹر میں لائیں، کراچی میں کوئی تھیٹر نہیں تھا آرٹس کونسل نے تھیٹر آباد کیا اور ہماری تھیٹر اکیڈمی نوجوانوں کے لیے کام کررہی ہے۔
وقت اشاعت : 08/02/2020 - 11:48:31

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :