خطاطی کی وجہ سے میری مصوری کے فن میں مزید نکھار آیا، رابی پیرزادہ

ہفتہ 8 فروری 2020 12:24

خطاطی کی وجہ سے میری مصوری کے فن میں مزید نکھار آیا، رابی پیرزادہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2020ء) گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ وہ ایک مصورہ اور خطاطی بھی ہیں۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اپنے اس فن کے حوالے سے انہوں نے بتایاکہجب میں نے خطاطی شروع کی تو نہیں معلوم اللہ نے کہاں سے یہ فن انہیں دیا۔

(جاری ہے)

خطاطی کی وجہ سے میری مصوری کے فن میں بھی مزید نکھار آگیا ہے۔ رابی پیرزادہ نے مزید بتایا کہ وہ ورکشاپ پر کام کرنے والے بچوں اور گھروں میں ملازمت کرنے والی بچیوں کو پڑھانے کی غرض سے اٴْن کی مدد کرتی ہیں اور اپنی پینٹنگز اور خطاطی سے حاصل ہونے والی آمدنی اس مقصد کے لیے خرچ کر رہی ہیں۔

وقت اشاعت : 08/02/2020 - 12:24:49

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :