میکال ذوالفقار نے فلم ’’منی بیک گارنٹی‘‘ کی کہانی سے پردہ اٹھا دیا

پیر 10 فروری 2020 11:27

میکال ذوالفقار نے فلم ’’منی بیک گارنٹی‘‘ کی کہانی سے پردہ اٹھا دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 فروری2020ء) اداکار میکال ذوالفقار نے فلم’’منی بیک گارنٹی‘‘ کی کہانی سے پردہ اٹھا دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ فلم کی کہانی دو گروپوں پر مبنی ہے جن میں ایک اچھا اور دوسرا برا گروپ ہے ،ایک گروپ میں فواد خان، وسیم اکرم، علی سفینہ، شانیرا اکرم، شفاعت علی جبکہ دوسرے گروپ میں میکال ذوالفقار، شایان، گوہر، مانی، جان ریمبو، کرن ملک اور دیگر شامل ہیں، فلم کے ہدایت کار و مصنف فیصل قریشی ہیں۔ فلم رواں سال عید الفطر پر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 10/02/2020 - 11:27:47

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :