ْفنکاروں کو وظائف کی مد میں دو سال بعد پانچ کا چیک دے کر ان کی تذلیل کی گئی ہے‘ زارا اکبر

مالی معاونت میں سینئر اور جونیئر کا فرق بھی سامنے نہیں رکھا گیا جو قابل افسوس ہے ‘ خصوصی گفتگو

پیر 10 فروری 2020 11:44

ْفنکاروں کو وظائف کی مد میں دو سال بعد پانچ کا چیک دے کر ان کی تذلیل کی گئی ہے‘ زارا اکبر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2020ء)نامور اداکارہ زارا اکبر نے کہا ہے کہ فنکاروں کو وظیفے کی مد میں دو سال بعد پانچ ،پانچ ہزار روپے کا چیک دے کر ان کی تذلیل کی گئی ہے ، مالی معاونت میں سینئر اور جونیئر کا فرق بھی سامنے نہیں رکھا گیا جو قابل افسوس ہے ۔

(جاری ہے)

ٹیلیفون پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے زارا اکبر نے کہا کہ حکومت نے جن سینئر فنکاروں کو مالی معاونت کے طور پر چیک دئیے ہیں یہ سب کئی دہائیوں تک کسی نہ کسی طرح فن کی خدمت کر تے رہے ہیں اس لئے حکومت کو چاہیے کہ انکی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں اتنا معاوضہ دے جس سے یہ آسانی سے اپنا گزر بسر کر سکیں ۔

انہوں نے کہا کہ دو سال بعد پانچ ، پانچ ہزار کے چیک کی ادائیگی کر کے حکومت نے حاتم طائی کی قبر پر لات ماری ہے ۔
وقت اشاعت : 10/02/2020 - 11:44:45

Rlated Stars :