معاون اداکار کا آسکر ایوارڈ بریڈ پٹ کے نام رہا

پیر 10 فروری 2020 11:44

معاون اداکار کا آسکر ایوارڈ بریڈ پٹ کے نام رہا
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2020ء) فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈ آسکر کی تقریب لاس اینجلس میں جاری ہے جس میں بہترین فلم کے لئے 9 فلموں کے درمیان مقابلہ ہے۔بریڈ پٹ نے ونس اپون اے ٹائم ان ہولی ووڈ میں معاون اداکار جبکہ لورا ڈرن نے فلم میریج اسٹوری میں معاون اداکارہ کا آسکر ایوارڈ جیت لیا۔

(جاری ہے)

بہترین فلموں کے لیے فورڈ ورسز فیراری، دی آئرش مین، جوجو ریبٹ، جوکر، لٹل ویمن، میریج اسٹوری، 1917، ونس اپون اے ٹائم ان ہولی ووڈ اور پیراسائیٹ میں مقابلہ ہے۔

بہترین اداکار کے لئے انٹونیوبینڈیرس، لیونارڈو ڈی کیپریو، ایڈم ڈرائیور، جیکن فینکس اور جوناتھن پرائس کے درمیان مقابلہ ہے۔بہترین اداکارہ کے لئے سنتھیااریوو، اسکارلٹ جوہانسن، سورس رونن، شارلیز تھیرون اور رینی زیل ویگر امیدوار ہیں۔ایوارڈ کی مختلف کیٹگریز میں فلم جوکر سب سے زیادہ 11 نامزدگیوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جب کہ 1917، ونس اپون اے ٹائم ان ہولی ووڈ اور دی ا?ئرش مین کو ایوارڈزکی 10 مختلف کیٹگریز کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 10/02/2020 - 11:44:45

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :