پاکستانی اداکارائیں اپنی ثقافت چھوڑ کر مغربی طرز کو اپنا رہی ہیںِِ، سنگیتا

پیر 10 فروری 2020 13:29

پاکستانی اداکارائیں اپنی ثقافت چھوڑ کر مغربی طرز کو اپنا رہی ہیںِِ، سنگیتا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 فروری2020ء) اداکارہ و فلم ساز سنگیتا کا کہنا ہے کہ پاکستانی اداکارائیں اپنی ثقافت چھوڑ کر مغربی طرز کو اپنا رہی ہیں۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں پاکستانی اداکاروں کے لباس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اداکارائیں اپنی ثقافت چھوڑ کر ہالی وڈکی ثقافت اپنا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک سوال پرانہوں نے کہا کہ ایک اچھی اداکارہ بننے کے لئے لباس سے زیادہ ضروری آپ کی اداکاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے دور میںفلموں میں کام کرنے دوران ایک خاتون ہوتی تھی جو کردار کے حساب سے ہمارے لباس ڈیزائن کرتی تھی لیکن اب ایسا نہیں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا آج کے دور میں کردار کے حساب سے لباس نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ ایوارڈ شو میں نوجوان اداکارائوں کو دیکھتی ہیں توانہیں بہت عجیب محسوس ہوتا ہے۔
وقت اشاعت : 10/02/2020 - 13:29:51

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :