رنبیر اور دپیکا پدوکون کی یہ جوانی ہے دیوانی کے ڈائیلاگ جاری

ہفتہ 18 مئی 2013 13:34

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 18مئی 2013ء)رنبیر کپور اور دپیکا پڈکون کی آنے والی فلم \" یہ جوانی ہے دیوانی \"کا پہلا ڈائیلاگ پرومو مداحوں کیلئے ریلیز کر دیا گیا ہے۔ اس مختصرپرومو میں فلم کے مر کزی کر داروں رنبیر کپور اور دپیکا پڈکون کو آپس میں جملہ بازی کرتے دیکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایان مکھرجی کی ہدایتکار میں بننے والی اس فلم میں دپیکا اور رنبیر کیساتھ کالکی کوچلن، ادیتہ رائے کپوراور جرمن نڑاد بھارتی ماڈل ایویلن شرما معاون اداکاروں کے طور پرجلوہ گر ہوئے ہیں۔دھرما پروڈکشنز کے بینر تلے اس فلم کوکرن جوہر پروڈیوس کررہے ہیں جسکا میوزک پریتم چکربرتی نے کمپوز کیا ہے جبکہ یہ فلم رواں سال31مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 18/05/2013 - 13:34:55

Rlated Stars :