دنیا بھر کے باکس آفس پر آئرن مین تھری کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا

ہفتہ 18 مئی 2013 13:36

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 18مئی 2013ء) فلم نگری میں آئرن مین تھری کا جادو دنیا بھر کے باکس آفس پر سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ فلم اب تک ایک ارب ڈالر کا بزنس کرکے سپر ہیروز پر مبنی دوسری کامیاب ترین فلم بن گئی۔

(جاری ہے)

فلم بینوں کے دلوں پر ایک اور سپر ہیرو کا راج آئرن مین کے تیسرے پارٹ کی صورت میں ہو رہا ہے، جس نے دنیا بھر میں سکہ بٹھا دیا ہے۔ شاندار اسپیشل افیکٹس، کامیاب ہدایت کاری اور رابرٹ ڈاوٴنی جونیئر کی اداکاری کی بدولت آئرن مین نے مداحوں کے دل جیت لیے۔ فلم تین مئی کو امریکا کے سینما گھروں میں ریلیز کی گئی اور اب تک ورلڈوائیڈ باکس آفس پر ایک ارب ڈالر کھرے کرچکی ہے۔اوینجرز کے بعد آئرن مین تھری سپرہیروز پر مبنی دوسری کامیاب ترین فلم بن گئی۔

وقت اشاعت : 18/05/2013 - 13:36:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :