قاضی واجد کو ہم سے بچھڑے دو برس بیت گئے

منگل 11 فروری 2020 14:33

قاضی واجد کو ہم سے بچھڑے دو برس بیت گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2020ء) اداکار مرحوم قاضی واجد کو ہم سے بچھڑے دو برس بیت گئے۔ قاضی واجد 26 مئی 1930 ء کو لاہور میں پیدا ہوئے، ان کی فنی زندگی کا آغاز ریڈیو پاکستان سے بطور ڈارمہ آرٹسٹ ہوا،انہوں نے اپنی زندگی کے 25 سال ریڈیو پاکستان کو دیئے جس کے بعد انہوں نے ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا اور پھر ڈراموں کے ساتھ ساتھ فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے،ان کے مشہور ڈراموں میں تنہائیاں، دھوپ کنارے، آنگن ٹیڑھا، خدا کی بستی، حوا کی بیٹی، پل دو پل اور تعلیم بالغاں، تنہا تنہا، دوراہے اور یہ کیسی محبت شامل ہیں، انہیں 14 اگست 1988ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔

(جاری ہے)

قاضی واجد گزشتہ سال11فروری کو 87 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔
وقت اشاعت : 11/02/2020 - 14:33:24

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :