وقار ذکاء نے اپنا ’’سوشل میڈیا آئیکون‘‘ ایوارڈ میڈیا انڈسٹری کے نام کردیا

منگل 11 فروری 2020 14:33

وقار ذکاء نے اپنا ’’سوشل میڈیا آئیکون‘‘ ایوارڈ میڈیا انڈسٹری کے نام کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2020ء) ٹی وی میزبان وقار زکاء نے اپنا ’’سوشل میڈیا آئیکون‘‘ کا ایوارڈ میڈیا انڈسٹری کے نام کردیا۔

(جاری ہے)

حال ہی میں پیسا ایوارڈ کی تقریب دبئی میں منعقد ہوئی جس میں شوبزسے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ پہلی بارسوشل میڈیاسے تعلق رکھنے والے ویڈیولاگرز،بلاگرز، یوٹیوب سٹارز نے بھی شرکت کی، تقریب میں وقار زکاء کو ’’سوشل میڈیا آئیکون‘‘ کے ایوارڈ سے نوازا گیا لیکن انہوں نے یہ ایوارڈ لینے سے انکار رتے ہوئے اسے میڈیا انڈسٹری کے نام کر دیا، وقار ان دنوں پروگرام ’’بول چمپیئن‘‘ کی میزبانی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 11/02/2020 - 14:33:24

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :