مانی اور اظفر ’’مڈ لائف‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے

منگل 11 فروری 2020 14:33

مانی اور اظفر ’’مڈ لائف‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2020ء) اداکار مانی اور اظفر سِٹ کام ’’سب سیٹ ہے‘‘ کے سیکوئل ’’مڈ لائف‘‘ میں ایک بار پھر اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

(جاری ہے)

اظفر نے سب سیٹ ہے کے سیکوئل’’مڈ لائف‘‘ بارے کہا ہے کہ یہ سٹ کام نہیں بلکہ ایک سیریل ہے جس میں چار لوگوں کی زندگی میں موجود مشکلات کو دکھایا گیا ہے جو کہ حقیقی زندگی کے قریب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس میں مزاح کا عنصر بھی موجود ہے اور اس سے قبل اس موضوع پر کام نہیں کیا گیا، ڈرامے میں مانی، اظفر، سلمی حسن اورعدنان شاہ ٹیپو مرکزی کرداراد اکر رہے ہیں جبکہ مرینہ خان، عائشہ عمر، خالد انعم، بہروز سبزواری، حرامانی اور جینان حسین مختصر کردار میں دکھائی دیں گے۔

وقت اشاعت : 11/02/2020 - 14:33:24

Rlated Stars :