میں مختصر لباس پہننے والی خواتین کو پسند نہیں کرتی،اداکارہ سنگیتا

منگل 11 فروری 2020 22:07

میں مختصر لباس پہننے والی خواتین کو پسند نہیں کرتی،اداکارہ سنگیتا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 فروری2020ء) لولی وڈ کی معروف اداکارہ سنگیتا حال ہی میں ایک پروگرام کا حصہ بنیں جہاں ان کے ہمراہ اداکارہ فریحہ جبین اور ان کی چھوٹی بہن حنا رضوی بھی جلوہ گر ہوئیں۔بول نائٹس ود احسن خان شو کے دوران انٹرویو میں اداکارہ سنگیتا نے حال ہی میں ایوارڈ شوز میں پاکستانی اداکاراں کے انداز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

انٹرویو کے آغاز میں احسن خان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ ان کی خوبصورتی کا کیا راز ہے جس پر سنگیتا کا کہنا تھا کہ کسی سے جلو مت، اپنے اندر رہو اور ہر بات ہنس کے سہو۔احسن خان نے اس موقع پر اداکارہ سنگیتا کا مداحوں سے یہ کہہ کر تعارف کروایا کہ انہوں نے اکیلے چار بیٹیوں کی بہترین تربیت کی انہیں نہ صرف اچھی تعلیم دی بلکہ اچھے گھروں میں ان کی شادی بھی کی۔

(جاری ہے)

ایک موقع پر اداکارہ سنگیتا نے بتایا کہ وہ فلم انڈسٹری میں 12 سال کی عمر سے کام کررہی ہیں، انہوں نے فلم 'کنگن' کے ساتھ سینما انڈسٹری میں ڈیبیو کیا۔سنگیتا کا کہنا تھا کہ میں اس فلم کی پیروئن تھی لیکن میں کچھ بھی نہیں جانتی تھی، میرے والدین مجھے اس انڈسٹری میں لائے اور اس کے بعد کچھ بھی حیران کن نہیں رہا۔خیال رہے کہ سنگیتا اپنے کیریئر میں اداکاری، پروڈکشن اور ہدایت کاری بھی کرچکی ہیں۔
وقت اشاعت : 11/02/2020 - 22:07:08

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :