سجاد علی کا نیا گانا ’’بارش‘‘ مداحوں کو بھاگیا

گانے کو یوٹیوب پر اب تک تقریباً 60 ہزار لوگ دیکھ چکے ہیں

بدھ 12 فروری 2020 12:23

سجاد علی کا نیا گانا ’’بارش‘‘ مداحوں کو بھاگیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2020ء) اپنی مدھر اور سریلی آواز سے لوگوں کو مسحور کرنے والے لیجنڈ گلوکارسجاد علی کا نیا گانا’’بارش‘‘لوگوں کو بھاگیا۔سجاد علی نے گزشتہ روز اپنا نیا گانا ’’بارش‘‘ ریلیز کیا، گانا ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر مقبول ہوگیا جب کہ اس گانے کو یوٹیوب پر اب تک تقریباً 60 ہزار لوگ دیکھ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

گانے کی ویڈیو میں سجاد علی کی نوجوانی کی محبت کو نہایت خوبصورتی کے ساتھ پیش کیا گیا ہے جس میں سجاد علی کی جوانی کا کردار ان کے بیٹے نے ادا کیا ہے۔ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ سجاد علی اپنی محبت سے الگ ہونے کے بعد بھی اس کی یادوں کے ساتھ رہتے ہیں۔ بعد ازاں ویڈیو میں وقت کے ساتھ محبت کی کہانی بھی ا?گے بڑھتی ہے اور سجاد علی اداکارہ ریما کی یادوں میں کھوئے ہوتے ہیں۔ ریما نے اس لڑکی کا کردار اداکیا ہے جو نوجوانی میں سجاد علی کو چھوڑ کر چلی جاتی ہے۔
وقت اشاعت : 12/02/2020 - 12:23:25

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :