صنم ماروی کے شوہر حامد علی نے گھریلو تشدد کے الزامات کی تردید

بدھ 12 فروری 2020 17:15

صنم ماروی کے شوہر حامد علی نے گھریلو تشدد کے الزامات کی تردید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2020ء) گلوکارہ صنم ماروی کے شوہر نے ان پر گھریلو تشدد کی تردید کی ہے۔لاہور کی فیملی عدالت میں دائر درخواست میں صنم ماروی نے الزام لگایا تھا کہ شادی کے بعد ان کے شوہر کا طرز عمل بدل گیا ہے اور وہ زبانی اور جسمانی طور پر بھی اس کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

حامد علی نے گھریلو تشدد کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے عدالت میں جواب جمع کرواتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کبھی بھی اپنی اہلیہ کے ساتھ بد سلوکی نہیں کی اور وہ ان کے اور اپنے بچوں کے مالی معاملات کا بھی خیال رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی پوری فیملی ان کا خیا ل رکھتی ہے۔ انہوں نے عدالت سے درخواست کی کہ عدالت ان کی بیوی کی خلع کی درخواست خارج کرنے کا حکم دے۔صنم ماروی نے 2009 میں حامد علی سے شادی کی تھی ، جس میں سے ان کے تین بچے ہیں ۔ لوک گلوکار کے مطابق وہ اپنے بچوں کی خاطر گزارا کر رہی تھیں لیکن اب شوہر حامد کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنا ناممکن ہے۔
وقت اشاعت : 12/02/2020 - 17:15:06

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :