شانزہ اور ستارہ بیگ ایک سال بعد اکٹھے پرفارم کریں گی

جمعرات 13 فروری 2020 12:10

شانزہ اور ستارہ بیگ ایک سال بعد اکٹھے پرفارم کریں گی
ْلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2020ء) اداکارہ شانزہ اور ستارہ بیگ ایک سال بعد اکٹھے آج (جمعہ) سے الحمرا ہال IIمیںشروع ہونے والے اسٹیج ڈرامہ ’’ حسن تے عشق ‘‘ میں پرفارم کریں گی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شانزہ نے ایک سال قبل شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی تاہم ڈرامہ پروڈیوسر آصف راہی انہیں اسٹیج ڈراموں میں واپس لانے میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔ڈرامے کی دیگر کاسٹ میںافروز خان، چاند برال، بابر لاہوریا اور علی انجم سمیت دیگر شامل ہیں۔ ڈرامے کے رائٹر و ڈائریکٹر افروز خان اور پروڈیوسر آصف علی راہی ہیں۔

وقت اشاعت : 13/02/2020 - 12:10:46

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :