فلمسٹار تابندہ علی کل سے ملتان میں جلوہ گرہوں گی

سنگم تھیٹر ملتان میں آج سے شروع ہونیوالے ڈرامے’’پیار چوری ہوگیا‘‘ میں پرفارم کرینگی

جمعرات 13 فروری 2020 14:01

فلمسٹار تابندہ علی کل سے ملتان میں جلوہ گرہوں گی
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2020ء) فلمسٹار تابندہ علی آج سے ملتان میں جلوہ گرہوں گی۔تفصیلات کے مطابق فلمسٹار تابندہ علی کو سنگم تھیٹر ملتان میں آج سے شروع ہونیوالے سٹیج ڈرامے ’’پیار چوری ہوگیا‘‘ میں کاسٹ کیا گیاہے جس کے ہدائتکار اعجاز چندا اور پروڈیوسر چوہدری اعجازہیں۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران فلمسٹار تابندہ علی نے بتایاکہ ان کا ملتان میں یہ پہلا ڈرامہ ہے جس کے لیئے انہیں خصوصی طور پر لاہور سے بلایا گیاہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ وہ اس ڈرامے میں پرفارمنس کی خصوصی تیاری کرکے آئی ہے اس کے لیئے انہوں نے نئے ڈریسز تیار کروائے ہیں اور نئے گیتوں پر تیاری بھی کی ہے۔

فلمسٹار تابندہ علی نے مذید کہاکہ اس ڈرامے میں وہ ایک ہفتہ پرفارم کرینگی اور اپنے ملتان کے شائقین کو مدتوں یاد رہ جانیوالی پرفارمنس دے کر جائیں گی۔
وقت اشاعت : 13/02/2020 - 14:01:55

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :