وسیم اکرم کی اہلیہ نے فلمی دنیا میں قدم رکھ دیا

شنیرا اکرم فلم ’’منی بیک گارنٹی‘‘ میں اہم کردار ادا کر یں گی

جمعرات 13 فروری 2020 17:31

وسیم اکرم کی اہلیہ نے فلمی دنیا میں قدم رکھ دیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2020ء) پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے فلمی دنیا میں قدم رکھ دیا۔ آسٹریلوی نژاد سابق ماڈل شنیرا فلم ’’ منی بیک گارنٹی‘‘ میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس حوالے سے فلم کی عکس بندی کے دوران تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے کیریئر کی پہلی فلم ہے اور ان کا تمام پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ شاند ار رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ فلم کے تمام اداکاروں کا کام اور ان تھگ محنت اور مسلسل فلم کی شوٹنگ دیکھ کر بہت متاثر ہوئی ہیں ۔ فلم ’’منی بیک گارنٹی‘‘ کی کاسٹ پاکستان کے 35 نامور اداکاروں پر مبنی ہے ، فلم رواں سال سینما کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 13/02/2020 - 17:31:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :