رضوان سوہنا کے نیو سونگ کی ویڈیو مکمل جلد ریلیز ہوگا

سونگ”بھیڈاروز بہانے کرداایں“دنیا بھر میں دھوم مچادے گا،رضوان سوہنا

جمعرات فروری 18:11

رضوان سوہنا کے نیو سونگ کی ویڈیو مکمل جلد ریلیز ہوگا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری2020ء،نمائندہ خصوصی،بائواصغر) رضوان سوہنا کے نیو سونگ کی ویڈیو مکمل جلد ریلیز ہوگا،تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف فوک گلوکار شبو لوہار کے بیٹے رضوان سوہنا کے نیو سونگ”بھیڈاروز بہانے کرداایں“کی اڈیو اینڈ ویڈیو مکمل کر لی گئی جسے جلد ہی ست رنگ یوٹیوب چینل پر ریلیز کر دیا جائیگا،اس سونگ کی اڈیو اینڈ ویڈیو رانا جی سٹوڈیو مون مارکیٹ لاہور میں تیار کی گئی سونگ کی شاعری مظفر کنول نی کی ہے،گلوکار رضوان سوہنا نے ہمارے نمائندے سے ملاقات میں بتایا کی پہلی بار سرائیکی انداز اپنایا ہے امید ہے میرا نیوسونگ”بھیڈاروز بہانے کرداایں“دنیا بھر میں دھوم مچادے گا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/02/2020 - 18:11:56

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments