گلوکار راشد علی کو ہم سے بچھڑے دو سال ہو گئے

اخترعلی راشد اپنے بھائی کے دوسرے سالانہ ختم پاک کا اہتمام کل کرینگے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 13 فروری 2020 18:15

گلوکار راشد علی کو ہم سے بچھڑے دو سال ہو گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری2020ء،نمائندہ خصوصی،بائواصغر) گلوکار راشد علی کو ہم سے بچھڑے دو سال ہو گئے،تفصیلات کے مطابق سپر ہٹ پنجابی سونگ ”اچے اچے محل تیرے“سے شہرت حاصل کرنے والے گلوکار راشد علی آف برابٹن کی وفات کو دو سال بیت گئے،کل ان کے بھائی اختر علی راشد اپنے آبائی گاؤں میں راشد کے دوسرے سالانہ ختم پاک کا اہتمام کرینگے جس کیلئے انہوں نے تمام موسیقی سے وابستہ افراد کو ختم پاک میں شرکت کی دعوت دی ہے،گلوکار رشد علی کو پنجاب کا ببر شیر گلوکار کہا جاتا تھا انہوں فوک گلوکاری میں بے پناہ شہرت حاصل کی،14فروری 2018کو راشدعلی دل کا دورہ پڑنے سے اس دنیا فانی سے کوچ کر گئے۔
وقت اشاعت : 13/02/2020 - 18:15:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :