مجھے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی جوڑی بہت پسند ہے‘سیف علی خان

میرے خیال میں شادی شدہ زندگی میں سب سے ضروری احترام ہے، جوڑے کو ایک دوسرے کا احترام اور عزت کرنی چاہیے

جمعہ فروری 13:00

مجھے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی جوڑی بہت پسند ہے‘سیف علی خان
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2020ء) بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کی جوڑی سب سے بہترین ہے۔بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق، بھارتی فلم اسٹار سیف علی خان حال ہی میں اپنی اہلیہ کرینہ کپور کے ریڈیو شو میں نمودار ہوئے جہاں کرینہ کپور نے سیف علی خان سے کچھ سوالات کیے۔

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے شوہر سیف علی خان سے پوچھا کہ ’آپ کی نظر میں سب سے بہترین جوڑی کس کی ہے تو اٴْس پر سیف علی خان نے جواب دیا کہ ’مجھے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی جوڑی بہت پسند ہے۔سیف علی خان نے کہا کہ ’ویرات اور انوشکا دونوں کا تعلق مختلف شعبوں سے ہے، ایک کرکٹر اور فلم اسٹار کی دٴْنیا ہی الگ ہوتی ہے لیکن پھر بھی وہ دونوں ایک ساتھ خوش ہیں اور وہ اپنے رشتے کو متوازن طریقے سے چلا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اداکار نے کہا کہ اگر میں اپنے والدین کی بات کروں تو اٴْن دونوں کا تعلق بھی دو مختلف شعبوں سے تھا میرے والد کرکٹر تھے جبکہ میری والدہ اداکارہ تھیں لیکن دونوں نے پیار و محبت کے ساتھ اپنے رشتے کو قائم رکھا۔کرینہ کپور نے سیف علی خان سے پوچھا کہ ’شادی شدہ زندگی کو مضبوط بنانے کے لیے سب سے ضروری چیز کیا ہی اِس سوال کے جواب میں سیف علی خان نے کہا کہ ’میرے خیال میں شادی شدہ زندگی میں سب سے ضروری احترام ہے، جوڑے کو ایک دوسرے کا احترام اور عزت کرنی چاہیے۔

اٴْنہوں نے کہا کہ عزت اور احترام تمام لوگوں کے لیے اہم ہے عام انسان ہو یا نامور شخصیت ہو کیونکہ رشتوں کے معاملے میں ہر شخص برابر ہوتا ہے، چاہے فن کار ہویا کوئی بھی ہو رشتے سب کے لیے اہم ہوتے ہیں۔سیف علی خان نے کہا کہ بعض اوقات مشہور شخصیات کے لیے اپنے ذاتی تعلقات برقرار رکھنا بہت مشکل ہوتا ہے کیونکہ ہم پٴْرکشش لوگوں کے ساتھ کام کر رہے ہوتے ہیں اٴْن کے ساتھ دٴْنیا گھوم رہے ہوتے ہیں ایسے میں کسی ایک شخص کے ساتھ اپنے تعلق کو قائم رکھنا بہت مشکل ہوتا ہے۔اداکار نے کہا کہ جو شخصیت اِن تمام مشکلات کے بعد بھی صرف ایک ہی شخص کے ساتھ اپنے تعلق کو قائم رکھنے میں کامیاب ہوجاتا ہے تو وہ شخص میری نظر میں عزت کا مستحق ہے۔

متعلقہ ستارے‎ :

Anushka Sharma

انوشکا شرما

Anushka Sharma

Saif Ali Khan

سیف علی خان

Saif Ali Khan

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متنازعہ امریکی فلم دی ہنٹ جلد ریلیز ہو رہی ہے

متنازعہ امریکی فلم دی ہنٹ جلد ریلیز ہو رہی ہے

صدر ٹرمپ کے نسل پرست تبصروں اور پالیسیوں کو بنیاد بناتے ہوئے ’دی ہنٹ‘ریلیز ہو رہی ہے۔فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق یہ فلم گزشتہ سال ستمبر میں ریلیز ہونی تھی لیکن برسر اقتدار ریپبلکن جماعت کی فلم پر تنقید کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہو گئی۔واضع رہے کہ ... مزید

وقت اشاعت : 14/02/2020 - 13:00:48

Your Thoughts and Comments