دبئی میں انٹرنیشنل فوٹو شوٹ مکمل،آصف سہوترا وطن واپس پہنچ گئے

ْدبئی فیشن کا گڑھ، جہاں 2 روزہ دورہ کے دوران انٹرنیشنل سٹارز کیساتھ کام کا موقع ملا‘ آصف سہوترا

جمعہ 14 فروری 2020 13:34

دبئی میں انٹرنیشنل فوٹو شوٹ مکمل،آصف سہوترا وطن واپس پہنچ گئے
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2020ء) ملک کے معروف فوٹو گرافرفیشن کارما آصف سہوترا دبئی کے دو روزہ دورے کے بعد گزشتہ روز وطن واپس پہنچ گئے، آصف سہوترا کی خدمات دبئی میں ایک انٹرنیشنل برانڈ نے طلب کی تھیں جن کا انہوں نے اچھا معاوضہ وصول کیا۔

(جاری ہے)

ائیرپورٹ پرخصوصی گفتگو کرتے ہوئے آصف سہوترا نے کہا کہ مقامی اورانٹرنیشنل برانڈ کے کام میں واضح فرق پایا جاتا ہے جس کا مجھے یہ فائدہ ہوتا ہے کہ ہر بار مجھے جہاں محنت کا ٹھیک صلہ ملتا ہے وہیں مجھے بھی کچھ نیا سیکھنے اورکرنے کوملتا ہے جس سے میری پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں مزید نکھار آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویسے تو میں ابتک دبئی کے متعدد ٹور کرچکا ہوں مگر اس بار کا فارن ٹور بہت یادگار رہا، دبئی جہاں عالمی سطح کا تجارتی و تفریحی مرکز ہے وہیں فیشن کا بھی گڑھ مانا جاتا ہے، جہاں انٹرنیشنل سٹار کیساتھ کام کرنے کا موقع ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب لاہور آ گیا ہوں ایک دو روز آرام کے بعد پہلی فرصت میں ہی مقامی برانڈز کے پروجیکٹ مکمل کروں گا جنہیں میں ادھورا چھوڑ کر گیا تھا۔
وقت اشاعت : 14/02/2020 - 13:34:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :