اداکارہ فلمسٹار روز بٹ کا گھٹنے کی ہڈی کا کامیاب آپریشن ہو گیا

عیادت کرنے اور دعائیں دینے پر پرستاروں کی مشکور ہوں جلد شوبز سرگرمیوں میں شریک ہوں گی‘روزبٹ

جمعہ 14 فروری 2020 13:34

اداکارہ فلمسٹار روز بٹ کا گھٹنے کی ہڈی کا کامیاب آپریشن ہو گیا
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2020ء) اداکارہ روز بٹ کے گھٹنے کا کامیاب آپریشن،ہسپتال سے گھر شفٹ کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ روز بٹ گذشتہ دنوں اپنے گھر کے واش روم میں پھسل کر گر گئی تھیں جس سے ان کے گھٹنے کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی گذشتہ روز مقامی ہسپتال میں ان کے گھٹنے کی ہڈی کا کامیاب آپریشن ہوا ہوش میں آنے کے بعد انہیں ہسپتال سے گھر روانہ کردیا گیا ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اب انہیں کچھ عرصة بیڈ ریسٹ کرنا ہوگی اور کسی قسم کی سرگرمی میں حصہ نہیں لینا ہوگا تاکہ مکمل صحتیاب ہو سکیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ روز بٹ کا کہنا ہے کہ اب انکی حالت کافی بہتر ہے انہوں نے اپنے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا۔جنہوں نے ان کی عیادت کی پھول بھیجے اور ان کی صحتیابی کی دعائیں کیں ۔روز بٹ نے مذید کہاکہ کچھ دن ریسٹ کے بعد وہ دوبارہ اپنی شوبز سرگرمیاں جاری کریں گی کیونکہ اس حادثے کے بعد ان کے کافی زیر تکمیل پراجیکٹ التواء کا شکار ہو گئے ہیں۔
وقت اشاعت : 14/02/2020 - 13:34:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :