سمرفس ٹو کیلئے برٹنی سپئرز کا گانا اولا لا ریلیز

بدھ 22 مئی 2013 13:34

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 22مئی 2013ء)پاپ گلوکارہ برٹنی سپئرز کا آنے والی اینی میٹڈ فلم \"سمرفس ٹو\"Smurfs 2 کے لئے گایا گیا گانا\"او لا لا\"ریلیز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

برٹنی نے بچوں کو مدنظر رکھتے ہوئے گانے میں کچھ اس انداز سے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے جیسے کہ گانا کوئی بچہ ہی گا رہا ہو۔ اس گانے کے بارے میں برٹنی کا کہنا تھا کہ گانا گا کر انہیں بہت خوشی ہوئی ہے کیونکہ کارٹون سمرفس انہیں بہت پسند ہیں۔ فلم کے مرکزی کردار سمرفیٹ کو اداکارہ کیٹی پیری نے اپنی آواز دی ہے۔ \"سمرفس ٹو\" رواں برس اکتیس جولائی کو ریلیز کی جا رہی ہے۔

وقت اشاعت : 22/05/2013 - 13:34:27

Rlated Stars :