نریندر مودی فسادی ہے ، جاوید اختر

فسادی ہونا ایک سوچ کا نام ہے، ایک ایسی سوچ جس میں ہم بہتر ہیں جبکہ دوسرے بدتر ہیں، معروف بھارتی لکھاری

جمعہ 14 فروری 2020 20:48

نریندر مودی فسادی ہے ، جاوید اختر
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 فروری2020ء) بھارت میں موجود مسلمانوں پر ہونے والے ظلم کی داستاں ساری دنیا کے سامنے ہیں۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پہلے کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم کیا اور بعد میں شہریت کا نیا قانون متعارف کروا کر بھارتی مسلمانوں کی شہریت پر سوال اٹھا دیا۔اسی پر بات کرتے ہوئے معروف بھارتی لکھاری جاوید اختر نے نریندر مودی کو فساد ی کہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے جاوید اختر کا کہنا تھا کہ بے شک نریندر مودی ایک فسادی ہے،یہ ایک سوچ کا نام ہے جس میں دوسروں کو کم تر سمجھنا ہے۔یہ سوچنا کہ ہمیں جو بھی مشکلات پیش آرہی ہیں وہ مسلمانوں کی وجہ سے ہے بہت غلط ہے۔انٹرویو میں بھارتی فلم انڈسٹری کا ایک اور بڑا نام مہیش بھٹ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بھی اپنے ساتھی جاوید اختر کی بات کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یوں محسوس ہوتا ہے کہ شاید بھارتی جنتا پارٹی کو مسلمانوں سے مسئلہ ہے۔

یوں لگتا ہے کہ بی جے پی کو مسلمانوں سے نفرت ہے ، اسی لئے وہ ان کے ساتھ ایسا سلوک اپنا رہے ہیں۔تجزیہ کرتے ہوئے مہیش بھٹ کا کہنا تھا کہ ہمیں نہیں لگتا کہ بھارت میں چلتے ہوئے کسی بھی شہری کو کسی مسلمان سے کوئی خطرہ یا مسئلہ ہے۔مسئلہ ہماری سوچوں میں ہے جو ہماری حکومت اور نریندر مودی نے بنا دی ہے۔اپنی بات مکمل کرتے ہوئے مہیش بھٹ کا کہنا تھا کہ میرے الفاظ کو اگر میں درست سمت دوں تو یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ مودی سرکار کو مسلمانوں اور اسلام سے نفرت ہے۔

اس سے پہلے اور بھی بھارتی فلم ستاروں کی جانب سے مودی سرکار کے متنازع شہریت کے قانون کی مخالفت کی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ ہمیں یہ قانون کسی صورت منظور نہیں ہے۔اسی پر بات کرتے ہوئے معروف لکھاری جاوید اختر نے نریندر مودی کو فسادی کہا ہے۔
وقت اشاعت : 14/02/2020 - 20:48:18

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :