مودی سرکار کیخلاف جنگ صبر اور استقامت کے ساتھ لڑنی ہوگی،انوراگ کشیپ
مودی سرکار سے اپنا ملک، اپنا حق سب کچھ واپس لینے کی ضرورت ہے ،یہ اٴْسی صورت ملے گا جب سڑکوں پر نکلیں گے،مودی سرکار کیخلاف یہ جنگ بہت لمبی ہے، یہ جنگ کل ختم نہیں ہوگی، یہ جنگ بھارت میں اگلے الیکشن پر ختم نہیں ہوگی بلکہ یہ چلتی رہے گی، حکومت ہمارے تھکنے کے انتظار میں ہے ، احتجاج اٴْس وقت تک چلے گا جب تک مودی سرکار اپنا یہ قانون واپس نہیں لے گی،بھارتی فلمساز کا جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی میں طلباو طالبات سے خطاب
ہفتہ 15 فروری 2020 16:24
(جاری ہے)
بھارتی فلمساز انوراگ کشیپ نے جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے طلبا و طالبات سے خطاب کا آغاز کرتے ہوئے ’انقلاب زندہ باد‘ اور ’آواز دو، ہم ایک ہیں‘ کے نعرے لگائے۔
انوراگ کشیپ نے کہا کہ مودی سرکار کے اِس متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاج جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی سے شروع ہوتے ہوئے جواہر لال نہرو یونیورسٹی تک پہنچا اور پھر آہستہ آہستہ پورے بھارت میں پھیل گیا۔انہوں نے کہا کہ آج اتنے سارے لوگوں کو ایک ہی مقصد کے لیے ایک ساتھ کھڑا دیکھ کر یقین آرہا ہے کہ ہم ایک ہیں۔اٴْنہوں نے کہا کہ بہت عرصے سے ہمیں یوں اپنے حق کے لیے باہر نکلنے کی ضرورت تھی۔اٴْنہوں نے کہا کہ ہمیں مودی سرکار سے اپنا ملک، اپنا حق سب کچھ واپس لینے کی ضرورت ہے اور یہ ہمیں اٴْسی صورت میں ملے گا جب ہم سڑکوں پر نکلیں گے۔اٴْنہوں نے کہا کہ مودی سرکار کے خلاف یہ جنگ بہت لمبی ہے، یہ جنگ کل ختم نہیں ہوگی، یہ جنگ بھارت میں اگلے الیکشن پر ختم نہیں ہوگی بلکہ یہ چلتی رہے گی۔انوراگ کشیپ نے کہا کہ حکومت ہمارے تھکنے کے انتظار میں ہے کہ ہم کب تھک کے واپس اپنے گھروں کو جائیں گے لیکن ہم بھی اٴْس وقت تک یہاں بیٹھے رہیں گے جب تک کہ مودی سرکار خود ہمارے پاس آکر ہمیں ہمارے اٴْن سوالوں کے جواب نہیں دے گی، جن سے ہمیں تسلّی ہو۔اٴْنہوں نے کہا کہ ’جب ہم اِس متنازع شہریت قانون کے خلاف آواز اٴْٹھانے کے لیے سڑکوں پر آتے ہیں تو ہمیں کہا جاتا ہے کہ آپ کیوں احتجاج کر رہے ہو، یہ قانون بھارتیوں کے لیے نہیں ہے۔بھارتی فلمساز نے کہا کہ ہم کیسے یقین کرلیں کہ یہ قانون بھارت میں رہنے والوں کے لیے نہیں ہے کیونکہ حکومت کا ہر ایک نمائندہ مختلف بیان دے رہا ہوتا ہے ہم کس کی بات پر یقین کریں۔اٴْنہوں نے کہا کہ ہمیں مودی سرکار اور اٴْس کے کسی بھی نمائندے کے بیان پر یقین نہیں ہے بلکہ ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ وہ آخر کیا کرتے ہیں۔اٴْنہوں نے کہا کہ اِس لیے میں کہہ رہا ہوں کہ یہ لڑائی بہت لمبی ہے اور اِس میں ہم سب ساتھ ہیں۔‘اٴْنہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کے لیے آپ سوچ رہے ہوں گے کہ وہ خاموش ہیں تو وہ ہمارا ساتھ نہیں دے رہے ہیں تو ایسا سوچنا غلط ہے کیونکہ وہ لوگ خاموش رہ کر بھی ہمارا ساتھ دے رہے ہیں۔اٴْنہوں نے کہا کہ یہ احتجاج اٴْس وقت چلے گا جب تک مودی سرکار اپنا یہ قانون واپس نہیں لے گی۔خطاب کے اختتام پر انوراگ کشیپ نے کہا کہ میں بہت دنوں سے آپ لوگوں کے اِس احتجا ج میں شرکت کرنے کا سوچ رہا تھا اور آج یہاںآکر مجھے بہت خوشی ہوئی ہے، آپ لوگوں کی انتی زیادہ تعداد دیکھ کر میں بہت زیادہ خوش ہوا ہوں۔آخر میں اٴْنہوں نے’آواز دو، ہم ایک ہیں‘ کا نعرہ لگایا۔واضح رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے بھارت میں متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں اور بھارتی فلمساز انوراگ کشیپ اِس قانون کے خلاف اکثر مقامات پر آواز اٴْٹھاتے نظر آتے ہیں جس کی وجہ سے وہ اکثر بھارتیوں کی تنقید کاشکار رہتے ہیں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Famous Showbiz Stars
Emily Blunt
Tatiana Maslany
Shamim Ara
Spencer Locke
Peter Facinelli
Amrita Rao
Noor–ul–Ain Khalid
Naseem Vicky
Mallika Sherawat
noor bhatt
Liam Neeson
Waqar Zaka
Showbiz News In Urdu
-
کامیڈی کنگ منور ظریف کی48ویں برسی29اپریل کو منائی جائے گی
-
برصغیر کے نامور اردوڈرامہ نگارآغاحشر کاشمیری کی 89ویں برسی 28اپریل کومنائی جائے گی
-
ایمن خان کی ہمشکل لڑکی کی ڈانس ویڈیو وائرل
-
آج کل کے ڈراموں میں رشتوں کا تقدس پامال کیا جارہا ہے،نعمان اعجاز
-
بشریٰ انصاری کے دوسرے شوہر کی پہلی شادی اینکر فرح سعدیہ سے ہوئی تھی ،ڈاکٹرعمرعادل
-
شاہ رخ خان کی ڈان کے روپ میں واپسی
-
زوہاب خان نے داڑھی بڑھانے کیلئے ٹرانسپلانٹ کروانے کی وجہ بتا دی
-
مجھے جلدی شادی کرنے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہی: سدرہ نیازی