فلم کی شوٹنگ کی وجہ سے گزشتہ 12 دن سے مکمل نیند نہیں لے سکیں،شنیرا اکرم

فیصل قریشی اور ان کی ٹیم کے ساتھ کام کرکے بہت اچھا محسوس کیا ،نئے تجربے سے بہت کچھ سیکھا،انسٹا گرام پر پوسٹ

ہفتہ 15 فروری 2020 16:24

فلم کی شوٹنگ کی وجہ سے گزشتہ 12 دن سے مکمل نیند نہیں لے سکیں،شنیرا اکرم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2020ء) سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے کہا ہے کہ فلم کی شوٹنگ کی وجہ سے گزشتہ 12 دن سے مکمل نیند بھی نہیں لے سکیں،فیصل قریشی اور ان کی ٹیم کے ساتھ کام کرکے بہت اچھا محسوس کیا اور اس نئے تجربے سے بہت کچھ سیکھا۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں شنیرا اکرم نے اپنی پہلی فلم کے تجربے سے متعلق بتایا اور اپنے مداحوں سے یہ بھی شیئر کیا کہ اس فلم کی شوٹنگ کے دوران انہیں کن مشکلات اور تکالیف کا سامنا کرنا پڑا۔

شنیرا نے فلم ’منی بیک گارنٹی‘ کی شوٹنگ کے دوران کھنچوائی گئی دو تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے فلم کی شوٹنگ کے بارے میں بتایا ۔انہوں نے لکھا کہ فلم کی شوٹنگ کی وجہ سے وہ گزشتہ 12 دن سے مکمل نیند بھی نہیں لے سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مسلسل کام کی وجہ سے تھکاوٹ، نیند کی کمی اور بھوک میں بیترتیبی سمیت دیگر مسائل کا تذکرہ بھی کیا۔

شنیرا کرم نے بتایا کہ انہوں نے فیصل قریشی اور ان کی ٹیم کے ساتھ کام کرکے بہت اچھا محسوس کیا اور اس نئے تجربے سے بہت کچھ سیکھا۔قیاس کیا جا رہا ہے کہ شنیرا فلم میں مختصر کردار میں نظر آئی گی جب کہ سوئنگ کے سلطان بھی مرکزی کردار ادا نہیں کریں گے۔منی بیک گارنٹی کی کاسٹ میں فیصل قریشی، حنا دلپذیر، افضل خان (جان ریمبو)، میکال ذوالفقار اور جاوید شیخ جیسے نامور اداکار شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 15/02/2020 - 16:24:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :