ٹام اینڈ جیری80برس گزرنے کے بعد بھی پوری دنیا میں انتہائی مقبول ہے

ہفتہ 15 فروری 2020 16:51

ٹام اینڈ جیری80برس گزرنے کے بعد بھی پوری دنیا میں انتہائی مقبول ہے
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2020ء) معروف امریکی کارٹون کردار ٹام اینڈ جیری اپنے تشدد آمیز مزاح کے باوجود 80برس گزرنے کے بعد بھی پوری دنیا میں انتہائی مقبول ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق بچوں کی ٹی وی پر دنیا بھر میں دیکھے جانے والے اس کارٹون نے سات7 اکیڈمی ایوارڈز جیتے اور کئی ہالی ووڈ فیچر فلموں میں بھی اپنی جگہ بنائی۔

ٹام اینڈ جیری کارٹون پر بنی ایک نئی موبائل فون گیم کے چین میں 100 ملین سے زیادہ صارفین بھی موجود ہے۔ واضع رہے کہ 2016 میں مصر کے ایک اعلیٰ افسر نے اس کارٹون پر الزام لگایا تھا کہ یہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتے تشدد کی ایک وجہ ہیں جبکہ ایران کے روحانی پیشوا نے کم از کم دو مرتبہ ایران اور امریکہ کے تعلقات کو ٹام اینڈ جیری سے تشبیہ دی ہے۔
وقت اشاعت : 15/02/2020 - 16:51:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :