لندن میں مقیم پاکستانی گلوکار ظہیر عباس نے نیا ریڈیو سونگ اللہ جل شانہ ریلیز کر دیا

ہفتہ 15 فروری 2020 20:16

لندن میں مقیم پاکستانی گلوکار ظہیر عباس نے نیا ریڈیو سونگ اللہ جل شانہ ریلیز کر دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2020ء) لندن میں مقیم پاکستانی گلوکار ظہیر عباس نے نیا ریڈیو سونگ اللہ جل شانہ ریلیز کر دیا۔گزشتہ روز لاہور پریس کلب میں سینئر گلوکار غلام علی اور کرکٹر محمد عامر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ گلوکاری میرا پروفیشن اور کرکٹ میرا جنون ہے۔ اس نئے ویڈیو سونگ کے ذریعہ کچھ نیا کرنے کی کوشش کی گانے میں موبائل او سوشل میڈیا کے افراد کو موضوع بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جس کے ویڈیوڈائریکٹر تیمور عباس خان ہیں۔ یہ گانا لندن کے مختلف مقامات میں شوت کیا گیا ہے جس کا مقصد سوشل میڈیا اور موبائل سے منسلک افراد کو شعور دینا ہے اور یہ بتایا گیا ہے کہ اصل سکون اللہ کے ذکر سے ملتا ہے۔ گلوکار غلام علی نے کہا کہ ظہیر عباس با صلاحیت سنگر ہیں اور ان میں کچھ کرنے کی خواہش ہمیشہ رہی ہے یہ گانا بھی میوزک لورز کے لئے تحفہ ہے۔ کرکٹر محمد عامر نے کہا کہ ظہیر عباس ان کے دوست اور بہترین کھلاڑی ہیں اس ناطے میں ان کی حوصلہ افزائی کیلئے آیا ہوں ۔
وقت اشاعت : 15/02/2020 - 20:16:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :