پاکستان ترکی کا اسلاموفوبیا کے خلاف مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار خوش آئند ہے، فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی ترقی کیلئے ترکی سے جوائنٹ ونچر کرنا چاہیے ،سید نور ،سنگیتا بیگم ، جاوید شیخ

ہفتہ فروری 22:56

پاکستان ترکی کا اسلاموفوبیا کے خلاف مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار خوش ..
لاہور۔15 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2020ء) پاکستان کو فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی ترقی کیلئے ترکی سے جوائنٹ ونچر کرنا چاہیے ، اس اقدام سے نہ صرف جدید ٹیکنالوجی کا حصول میسر آ ئے گا بلکہ ایک بڑی مارکیٹ بھی میسر آئے گی۔

(جاری ہے)

سینئر ہدایتکار سید نور ، سینئر ہدایتکارہ سنگیتا بیگم ، جاوید شیخ ، ہمایوں سعید ، حیدر سلطان ، ثنا اور ریشم نے اپنے بیانات میں کہا کہ ترکی کے ساتھ اس موضوع پر بات ہوناخوش آئند ہے ہمیں اس طرح کے اقدامات کی جانب سے جلد سے جلد پیشرفت کرنی چاہیے جس سے ہماری فلم او ر ڈرامہ انڈسٹری کو فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بہت سی قدریں مشترک ہونے کی وجہ سے ہمیں ترکی کے ساتھ جوائنٹ ونچر کرنے میں زیادہ مشکلات کاسامنا نہیں کرنا پڑے گا بلکہ پاکستان کو ایک بڑی مارکیٹ میسر آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کا اسلاموفوبیا کے خلاف مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار بھی خوش آئند ہے اور ہم دنیا میں اسلام کے روشن اور مثبت چہرے کو روشناس کر اسکتے ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

اداکارہ ثنا ء نے گھر میں ہی ایکسر سائز شروع کر دی

اداکارہ ثنا ء نے گھر میں ہی ایکسر سائز شروع کر دی

لالی ووڈ سٹار ثنا نے لاک ڈائون کی وجہ سے کلب بند ہونے کے باعث گھر میں ہی ایکسر سائز شروع کر دی ۔ثنا نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پور ی دنیا جام ہو گئی ہے اور ہر شخص کی معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایکسرسائز ... مزید

وقت اشاعت : 15/02/2020 - 22:56:37

Your Thoughts and Comments