سلطان راہی کے جانے کے بعد کوئی بھی فلم انڈسٹری کو نہیں سنبھال سکا‘ جاوید رضا

ماضی میں فلم انڈسٹری پر جب بھی مشکل وقت آیا تو سینئر اداکار اس کا مقابلہ کرتے تھے ‘سینئر ہدایتکار

پیر 17 فروری 2020 11:22

سلطان راہی کے جانے کے بعد کوئی بھی فلم انڈسٹری کو نہیں سنبھال سکا‘ جاوید رضا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2020ء) سینئر ہدایتکار جاوید رضا نے کہا ہے کہ ماضی میں فلم انڈسٹری پر جب بھی مشکل وقت آیا تو سینئر اداکار اس کا مقابلہ کرتے تھے اور فلم انڈسٹری کو سنبھال لیتے تھے ، یہ لوگ ایک دوسرے کی جانب دیکھنے کی بجائے خود فلم شروع کر دیتے تھے ، آج فلم انڈسٹری میں ادب و احترام ختم ہو گیا ہے اورنئے آنے والے بڑے بڑے مطالبات شروع کر دیتے ہیں جس کا نتیجہ بھی ہمارے سامنے ہے ۔

’’ این این آئی ‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جاوید رضا نے کہا کہ میں تین سال تک رنگیلا صاحب کا اسسٹنٹ رہا اور ہم نے انتہائی کٹھن دور دیکھا ہے ، جیسا بھی موسم ہو ہمیں سینئرز جو بھی کام کہتے تھے ہم بیزاری کا اظہار کئے بغیر اسے سر انجام دیتے تھے ،منزلیں حاصل کرنے کے لئے ادب کرنا پڑتا ہے ۔

(جاری ہے)

آج فلم انڈسٹری کے کسی بھی شعبے میں نیا لڑکا آتا ہے ان میں سے اکثریت کو ادب اور احترام کا پتہ ہی نہیں ہوتا اور بڑے بڑے مطالبات شروع کر دئیے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سلطان راہی کے جانے کے بعد کوئی بھی فلم انڈسٹری کو نہیں سنبھال سکا ۔ ماضی کے جتنے بھی اداکار تھے وہ فلم انڈسٹری پر جب بھی مشکل آیا تو اس کا سامنا کرتے تھے اور فلم انڈسٹری کو سنبھال لیتے تھے ۔ ایک دوسرے کی جانب دیکھنے کی بجائے فوری فلم شروع کردی جاتی تھی جس بحران بھی ٹل جاتا تھا اور کامیابی بھی ملتی تھی ۔
وقت اشاعت : 17/02/2020 - 11:22:24

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :