سینئر اداکار گوشی خان کی صاحبزادی پیا گھر سدھار گئیں

بیٹیاں بوجھ نہیں ہوتیں ،اللہ تعالیٰ نے مجھے بڑی ذمہ داری سے سرخرو کیا ‘ گفتگو

پیر 17 فروری 2020 11:22

سینئر اداکار گوشی خان کی صاحبزادی پیا گھر سدھار گئیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2020ء) سینئر اداکار گوشی خان کی صاحبزادی پیا گھر سدھار گئیں ۔ گوشی خان کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب جوہر ٹائون کے شادی ہال میں منعقد ہوئی جس میں شوبز سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

گوشی خان نے کہا کہ بیٹیاں بوجھ نہیں ہوتیں بلکہ ان کی ذمہ داری ہوتی ہے جس سے اللہ تعالیٰ نے مجھے سرخرو کیا ہے ۔ مہمانوں نے گوشی خان کو صاحبزادی کی خیرو عافیت سے رخصتی پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

وقت اشاعت : 17/02/2020 - 11:22:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :