عینی طاہرہ کی ویب ٹی وی پر ایک گھنٹہ نان سٹاپ لائیو انٹری نے ناظرین کو حیران کردیا

نجی ویب ٹی وی پر عینی طاہرہ پروگرام‘‘ رات کی رانی‘‘ کو ہوسٹ کررہی ہیں جس میں وہ ایک گھنٹہ مسلسل لائیو کالز سن رہی ہیں

پیر 17 فروری 2020 13:02

عینی طاہرہ کی ویب ٹی وی پر ایک گھنٹہ نان سٹاپ لائیو انٹری نے ناظرین کو حیران کردیا
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2020ء)معروف اینکر،ہوسٹ ،گلوکارہ و اداکارہ عینی طاہرہ کی ویب ٹی وی پر ایک گھنٹہ لائیو انٹری نے ناظرین کو حیران کردیا،تفصیلات کے مطابق عینی طاہرہ نجی ویب ٹی وی کے نئے شروع ہونے والے پراوگرام ’’رات کی رانی‘‘ کو ہوسٹ کررہی ہیں جس میں وہ مسلسل ایک گھنٹہ نان سٹاپ ناظرین کی لائیو کالز سن کر ان سے بات چیت کرتی ہیں اور ان کے سوالات کے جوابات دیتی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران عینی طاہرہ نے بتایاکہ انہیں پہلے پروگرام کو ہسٹ کرکے بہت مزہ آیا ایک گھنٹہ کیسے گزرا انہیں پتہ تک نہ چلا عینی طاہرہ نے بتایاکہ اس پہلے پروگرام کی ریٹنگ بہت اچھی آئی ہے اور حاضرین نے ان کی ہوسٹنگ کو بیحد سراہاہے۔عینی طاہرہ نے مذید بتایاکہ ان دنوں وہ اس پروگرام کی ہوسٹنگ کے ساتھ ساتھ ٹی وی ڈراموں اور اپنے نئے میوزک پراجیکٹس میں کام کررہی ہیں جو جلد عوام کے درمیان ہوں گے۔
وقت اشاعت : 17/02/2020 - 13:02:12

Rlated Stars :