اداکارہ دیاجٹ کی پرفارمنس نے شائقین کو فلمسٹار نادرہ کی یادلادی

میری کوشش ہوتی ہے کہ میں اپنی پرفارمنس کو بہتر انداز سے پیش کروں تاکہ شائقین ڈرامہ کو پسند آسکے‘دیاجٹ

پیر 17 فروری 2020 13:02

اداکارہ دیاجٹ کی پرفارمنس نے شائقین کو فلمسٹار نادرہ کی یادلادی
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2020ء)فلمسٹار و سٹیج اداکارہ دیا جٹ کی بہترین پرفارمنس نے شائقین ڈرامہ کو فلمسٹار نادرہ کی یاد دلادی،تفصیلات کے مطابق اداکارہ دیا جٹ ان دنوں محفل تھیٹر میں جاری سٹیج ڈرامے ’’سینڈی مینڈی‘‘میں خوبصورت پرفارمنس پیش کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

گذشتہ رات بھی جب انہوں نے میوزیکل پرفارمنس دی تو شائقین نے پسندیدگی کی سند سے نوازتے ہوئے کہاکہ دیا جٹ کی پرفارمنس نے ہمیں آج فلمسٹار نادرہ کی پرفارمنس یاد دلا دی ہے دیاجٹ نے بالکل نادرہ کے انداز میں ڈانس پرفارمنس دی ہے ان کمنٹس پر اظہار خیال کرتے ہوئے دیاجٹ نے کہاکہ میری کوشش ہوتی ہے کہ میں اپنی پرفارمنس کو بہتر انداز سے پیش کروں تاکہ شائقین ڈرامہ کو پسند آسکے اور اگر انہیں میری پرفارمنس میں کسی نامور اداکارہ کی شبیہ نظر آتی ہے تو یہ ان کا ذوق نظر اور پیار ہے۔

فلمسٹار دیا جٹ نے مذید کہاکہ میں پرستاروں کو یاد رہنے والی پرفارمنسز سے محظوظ کرتی رہوں گی۔
وقت اشاعت : 17/02/2020 - 13:02:12