7th Sky Entertainmentکے نئے دلچسپ پروجیکٹ مقدرمیں فیصل قریشی کی ٹی وی اسکرین پر واپسی

پیر 17 فروری 2020 13:12

7th Sky Entertainmentکے نئے دلچسپ پروجیکٹ مقدرمیں فیصل قریشی کی ٹی وی اسکرین پر واپسی
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2020ء) پاکستان کی انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں پچھلے دس سال سے راج کرنے والے 7th Sky Entertainmentٹی وی اسکرین پر مسلسل جگمگاتے ستاروں کی کہکشاں پیش کررہے ہیں۔نامور پروڈیوسرزعبداللہ کادوانی اور اسد قریشی اب لارہے ہیں ایک اور میگا پروڈکشن مقدر، جس کے مرکزی کردارہیں فیصل قریشی اور مدیحہ امام۔

یہ پاورگیم، اخلاقیات اور محبت کی ایک غیرروایتی کہانی ہے۔کہانی کا مرکزی کردار ایک جاگیردار سردار سیف ہے ۔ یہ کردار فیصل قریشی نے ادا کیا ہے جو ایک ریڈیوشو میں آرجے رائمہ سے ملتا ہے اور اس کی محبت میں گرفتار ہوجاتا ہے۔ مدیحہ امام بطوررائمہ ایک خودمختار اور پرجوش لڑکی ہے جب کہ سیف ایک روایتی بااثر شخص ہے وہ جو چاہتاہے ، اسے حاصل کرنے کیلئے اپنی طاقت کا استعمال کرتا ہے۔

(جاری ہے)

اقبال بانو کی تحریر اور شہرزاد شیخ کی ہدایات میں تیار ہونے والے اس ڈرامے میں فن کے دنیا کے مقبول ستارے عائشہ گل، علی انصاری، ہارون شاہد، شمین، فضیلہ قاصی، سیف حان، برجیس فاروقی اور شہزاد مختار شامل ہیں۔ یہ ڈرامہ 7th Sky Entertainmentکے بینر تلے پیش کیا جارہا ہے جن کی پروڈکشنز کہیں دیپ جلے، دیوانگی ، منافق اور ڈر خدا سے جیسے مقبول سلسلوں کے بارے میں بہترین تجزئیے سامنے آرہے ہیں۔ 7th Sky Entertainmentکے اس بے حد منتظر پروجیکٹ کے لئے ایک اور خوبصورت ڈرامہ مقدرپیش کررہے ہیں جو 17فروری سے جیو ٹی وی پر ٹیلی کاسٹ ہوگا۔
وقت اشاعت : 17/02/2020 - 13:12:09

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :