ڈرامہ سیریل’’الف‘‘ میں مارے گئے تھپڑ کی سوشل میڈیا پر دھوم

پیر 17 فروری 2020 16:06

ڈرامہ سیریل’’الف‘‘ میں مارے گئے تھپڑ کی سوشل میڈیا پر دھوم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) ڈرامہ سیریل’’میرے پاس تم ہو‘‘ کے بعد اب ڈرامہ سیریل’’الف‘‘ میں مارے گئے تھپڑ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

(جاری ہے)

میرے پاس تم ہو میں سویرا ندیم نے عائزہ خان کو اور اب سجل علی نے ڈرامہ سیریل’’الف‘‘ میں حمزہ علی عباسی کو تھپڑ مارا جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے، مومنہ کا قلب مومن کو مارا گیا تھپڑ سوشل میڈیا ٹرینڈ بن گیا ہے، اس پر لوگوں کا ردعمل سامنے آرہا ہے ،جس میںکوئی حمزہ علی عباسی سے ہمدردی کرتا دکھائی دے رہا ہے تو کوئی سجل علی کو ایک مضبوط خاتون قرار دے رہا ہے۔

وقت اشاعت : 17/02/2020 - 16:06:02

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :