علی ظفر نے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے لئے میوزک پلیٹ فارم متعارف کرا دیا

پیر 17 فروری 2020 22:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2020ء)اداکار و گلوکار علی ظفر نے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے لئے میوزک پلیٹ فارم متعارف کروا دیا۔

(جاری ہے)

علی ظفر نے میوزک پلیٹ فارم متعارف کرواتے ہوئے کہا کہ اگر آپ دوسروں کے لیے چمک نہیں سکتے تو آپ سٹار نہیں ہیں، دوسروں کے لیے چمکیں اور روشنیاں بانٹیں، علی ظفر نے کہا کہ اس پلیٹ فارم سے وہ ابتدا میں 10نوجوانوں کو متعارف کروائیں گے اور انہیں آگے لے کر آئیں گے۔

وقت اشاعت : 17/02/2020 - 22:28:53