فلم انڈسٹری کی مختلف ایسوسی ایشنز کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو کر فعال کردار ادا کرنا چاہیے وینا ملک

پیر 17 فروری 2020 22:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2020ء) نامور اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کے ساتھ ہر دور میں سوتیلی ماں جیسا سلوک برتا گیا ،انڈسٹری کی بحالی اور اس کیلئے پالیسی کے نام پر ہمیشہ لالی پاپ دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں وینا ملک نے کہا کہ میرے خیال میں فلم انڈسٹری کی مختلف ایسوسی ایشنز کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو کر فعال کردار ادا کرنا چاہیے اوراسی سے ہم اپنی موثر آواز کو متعلقہ وزارت تک پہنچا سکتے ہیں۔

وینا ملک نے کہا کہ فلم انڈسٹری کے موجودہ حالات میں ہمارا اپنا بھی ہاتھ ہے اور ہمیں اسے تسلیم کرکے اپنی اصلاح کرنا ہو گی بصورت دیگر یہی صورتحال بر قرار رہے گی۔انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں اپنی منزل حاصل کرنی ہے ہمیں خود بھی فعال کردار ادا کرنا ہوگا تبھی حکومتی سطح پر بھی ہماری بات کو سنا جائے گا۔
وقت اشاعت : 17/02/2020 - 22:43:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :