سکھونت ڈھڈا کی ہدایتکار شہزاد رفیق کے ساتھ فلم کرنے کا عندیہ

منگل 18 فروری 2020 10:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) بالی وڈ فلم ساز و پروڈیوسر سکھونت ڈھڈا نے پاکستانی ہدایت کار شہزاد رفیق کے ساتھ فلم کرنے کا عندیہ دے دیا۔

(جاری ہے)

اپنے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ شہزاد رفیق کے ساتھ فلم بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، جس کی عکسبندی اگست میں شروع کی جائے گی، انہوں نے اپنے لاہور آنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اس دورے کا مقصد فلم کی کاسٹ اور ہدایت کار سے بات کرنا ہے، فلم کے لئے فنی ٹیم اور موسیقی بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ فنی ٹیم امریکہ کی ہو گی اور فلم کے گانے گلزار لکھیں گے جبکہ اس کو کمپوز نوید ناشاد کریں گے۔

وقت اشاعت : 18/02/2020 - 10:55:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :