مہوش حیات، اقراء عزیز اور یاسر حسین کی تعریف کئے بنا نہ رہ سکیں

منگل 18 فروری 2020 10:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) اداکارہ مہوش حیات، اقراء عزیز اور یاسر حسین کی تعریف کئے بنا نہ رہ سکیں۔

(جاری ہے)

یاسر حسین نے حال ہی میں اقراء عزیز کی ساس کی ساڑھی پہنے بنائی گئی تصویر شیئر کی اور کہا کہ انہوں نے اپنی مرحومہ ساس کی ساڑھی پہن کر ان کا دل جیت لیا ہے، جس پر مہوش حیات ان کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکیں انہوں نے جوڑے کی اچھی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ہارٹ ایموجی بھی شیئر کی۔

وقت اشاعت : 18/02/2020 - 10:55:08