سونم کپور انتہاپسند تنظیمRSS کے چیف کیخلاف میدان میں آگئیں

آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت کے طلاق سے متعلق ایک بیان پر سونم کپور کا شدید ردعمل

منگل 18 فروری 2020 13:34

سونم کپور انتہاپسند تنظیمRSS کے چیف کیخلاف میدان میں آگئیں
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2020ء) بھارت کی نامور اداکارہ انتہاپسند تنظیم آر ایس ایس کے چیف کے خلاف میدان میں آگئیں،ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔ آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت کے طلاق سے متعلق ایک بیان پر سونم کپور نے شدید ردعمل دیا ہے۔

(جاری ہے)

آر ایس ایس سربراہ کی جانب سے ایک ٹویٹ کی گئی تھی کہ ایک بیان میں آر ایس ایس چیف نے کہاہے کہ طلاق کی شرح پڑھے لکھے اور امیرخاندانوں میں زیادہ ہے کیونکہ تعلیم اور امارت تکبر کا باعث بنتا ہے جس کی وجہ سے خاندان ٹوٹ جاتے ہیں۔

آر ایس ایس کے چیف کے اس بیان پر جواب دیتے ہوئے سونم کپور نے کہا کہ کون سمجھدار شخص ایسی بات کرسکتا ہی رجعت پسند اور احمقانہ بیان۔عوامی جلسہ میں دیئے گئے بیان میں آر ایس ایس چیف کا یہ بھی کہنا تھاکہ ملک میں آج کل طلاق کے کیسز کی شرح میں خوفناک اضافہ ہوگیاہے۔ لوگ مختلف معاملات پر لڑ رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 18/02/2020 - 13:34:08

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :