الحمر امیں ادبی و ثقافتی تنظیم وجدان کے تعان سے بابا گورونانک کانفرنس کا انعقاد

منگل 18 فروری 2020 15:20

الحمر امیں ادبی و ثقافتی تنظیم وجدان کے تعان سے بابا گورونانک کانفرنس کا انعقاد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2020ء) لاہور الحمر ہال میں ادبی و ثقافتی تنظیم وجدان کے تعان سے بابا گورونانک کانفرنس کا انعقاد،جس میں عالمی شہرت یافتہ گلوکار عارف لوہار کے علاؤہ ان کے تین بیٹوں عامر لوہار،علی لوہار اور عالم لوہار نے بھی اپنے فن کا جادو جگایا۔عارف لوہار کے گانے جگنی اور ست بسم اللہ آیاں نوں گایا اور بھنگڑا ڈالا کہ تمام مہمان کے دل جیت لیے۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں تنظیم وجدان کے نبیل احمد ،کالم نگار اور مصنف ڈاکٹر صغریٰ صدف، گروبجھن سنگھ گِل،ساوراج سنگھ سندھو،اقبال ماہل۔سہج پریت مانگٹ،دیپک من موہن اور فخر زمان نے اظہار خیال کرتے ہوئے ثقافتی حوالے سے ملکوں کے درمیان رابطے بڑھانے کے متعلق اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقفہ ڈاکٹر صغریٰ صدف نے کہا بابا گرونانک کا پیغام بھی امن ،پیار اور بھائی چارے پر مشتمل ہے۔بابا گورونانک برصغیر پاک و ہند کے عظیم رہنما تھے۔دونوں ملک میں آج بھی ان کے چاہنے والے موجود ہیں ۔
وقت اشاعت : 18/02/2020 - 15:20:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :