ماڈل میشاء شفیع کے خلاف سو کروڑ روپے ہرجانہ کیس میں مزید گواہ شہادتوں کے لیے طلب

منگل 18 فروری 2020 19:45

ماڈل میشاء شفیع کے خلاف سو کروڑ روپے ہرجانہ کیس میں مزید گواہ شہادتوں کے لیے طلب
لاہور۔18 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) لاہور کی سیشن عدالت نے معروف اداکار و گلوکار علی ظفر کی جانب سے ماڈل میشاء شفیع کے خلاف سو کروڑ روپے ہرجانہ کیس میں مزید گواہوں کو شہادتوں کے لیے طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج لاہور سید امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی، میشاء شفیع کے شوہر محمود نے بیان قلمبند کرایا،میشاء شفیع کے وکیل نے استدعا کی کہ کیس میں لمبی تاریخ ڈالی جائے، جس پر عدالت نے قرار دیا کہ کیس کو مزید لٹکایا نہیں جا سکتا، فیصلہ جلد کرنا چاہتے ہیں۔ عدالت نے 28 فروری کو مزید گواہوں کو بیانات قلمبند کرانے کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی، گلوکار علی ظفر نے میشاء شفیع کے خلاف سو کروڑ روپے کاہتک عزت کا دعوی دائر کر رکھا ہے۔

وقت اشاعت : 18/02/2020 - 19:45:34

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :