ناکامی سنجیدہ لوگوں کیلئے بڑ ی کامیابیوں کا ذریعہ بنتی ہے : سید نور

منگل 18 فروری 2020 23:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2020ء) سینئر ہدایتکار سید نور نے کہا ہے کہ میں کبھی بھی ناکامی سے نہیں گھبراتا ، کسی بھی ناکامی سے وقتی طور پر نقصان اور پریشانی تو ہوتی ہے لیکن در حقیقت یہ سنجیدہ لوگوں کیلئے بڑی کامیابیوں کا ذریعہ بنتی ہے ،میں نے جو بھی کام کیا ہے وہ بھرپور لگن سے کیا ہے اور اس کے نتائج سب کے سامنے ہیں۔

(جاری ہے)

سید نور نے کہا کہ بہت خوشگوار زندگی بسر کر رہا ہوں اور اس پر خدا کی ذات کا جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ میں کبھی بھی ناکامی کے خوف کا شکار نہیں ہوا میں بھرپو رمحنت کرتا ہوں اور نتائج اوپر والی ذات پرچھوڑ دیتا ہوں ۔ ایسا نہیں مجھے ناکامی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا لیکن میں اسے نظر انداز کرنے کی بجائے سوچ بچار کرتا ہوں اور ناکامی کے اسباب کو تلاش کرتا ہوں ، میرے تجزیے کے مطابق ناکامی سنجیدہ لوگوں کے لئے بڑ ی کامیابیوں کا ذریعہ بنتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ فلم ’’ باجرے دی راکھی ‘‘ پر کام جاری ہے اور مزید کئی پراجیکٹ پائپ لائن میں ہیں۔
وقت اشاعت : 18/02/2020 - 23:34:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :