نرگس نے بہت ساری فلموں کی کاسٹ سے الگ کرایا : خوشبو

منگل 18 فروری 2020 23:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2020ء) فلموں اور اسٹیج کی نامور اداکارہ خوشبو نے کہا ہے کہ بے شمار فلموں میں کام کیا ہے لیکن ہر پراجیکٹ کے موقع پر میری راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں ،اداکارہ نرگس نے مجھے بہت ساری فلموں کی کاسٹ سے الگ کرایا ۔

(جاری ہے)

خوشبو نے کہا کہ دیگر کئی اداکارائیں بھی ہیں جو کبھی نہیں چاہتی تھیں کہ مجھے کوئی پراجیکٹ ملے اورانہوں نے بھی مجھے فلموں کی کاسٹ سے الگ کرانے کی بھرپور کوششیں کیں ۔

اگر میری راہ میں رکاوٹیں نہ ڈالی جاتیں تو آج میری فلموں کی تعداد بہت زیادہ ہوتی۔ خوشبو نے بتایا کہ ان دنوں لیجنڈ ہدایتکار سید نور کی فلم میں کام کر رہی ہے اور اپنے فن کے ذریعے ان لوگوں کو منہ توڑ جواب دوں گی جنہوں نے میرا راستہ روکنے کی کوشش کی تھی ۔انہوں نے کہا کہ خدا کی ذات نے ان کے حصے میں ناکامی اور میرے حصے میں کامیابی لکھی اور میرا شمار کامیاب اداکاروں میں ہوتا ہے۔
وقت اشاعت : 18/02/2020 - 23:36:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :