اداکارہ عابدہ بیگ کی بیٹی حرکت قلب بندہونے سے انتقال کر گئی

ْایک عرصہ سے بیمار تھی دل کے دو سٹنٹ ڈالنے تھے مگر وسائل نہ ہونے سے نہ ڈلوا سکی‘عابدہ بیگ

بدھ 19 فروری 2020 13:36

اداکارہ عابدہ بیگ کی بیٹی حرکت قلب بندہونے سے انتقال کر گئی
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2020ء) اسٹیج کی معروف اداکارہ عابدہ بیگ کی بیٹی حرکت قلب بندہونے سے انتقال کر گئیں۔تفصیلات کے مطابق وہ ایک عرصہ سے دل کے عارضہ میں مبتلا تھیں ان کے دل کے دوسٹنٹ ڈالے جانے تھے مگر غربت کی وجہ سے وہ نہیں ڈلوا پائیں۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران عابدہ بیگ نے بتایاکہ میں نے بہت کوشش کی کہ اس کے سٹنٹ ڈلواسکوں مگر مالی وسائل نہ ہونے کی وجہ سے سٹنٹ نہ ڈلوا سکی اور آج وہ اپنے خالق حقیقی سے جاملیں۔عابدہ بیگ نے روتے ہوئے کہاکہ میں نے کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلائے مگر سب کواس کی بیماری اور علاج کا پتہ تھا مگر کسی نے بھی مدد نہیں کی میرا کسی سے کوئی گلہ نہیں ہے۔

وقت اشاعت : 19/02/2020 - 13:36:32

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :