علیزہ نقوی نے ویڈیو سونگ’’یاداں‘‘ کا کام مکمل کروادیا

گلوکار حسن قریشی کے گائے ہوئے اس گانے کو جلد سوشل میڈیاپر ریلیز کردیا جائیگا

بدھ 19 فروری 2020 13:39

کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2020ء) معروف ماڈل و فیشن ڈیزائنرعلیزہ نقوی نے ویڈیوسونگ’’یاداں‘‘ میں اپنا کام مکمل کروادیا۔تفصیلات کے مطابق اس گانے کی ویڈیو ریکارڈنگ گذشتہ روز مقامی ہسپتال اور مختلف لوکیشنز پر مکمل کی گئی اس گانے کو نوجوان گلوکار حسن قریشی نے گایاہے اس ویڈیومیں علیزہ نقوی کے ہمراہ ماڈل بلال ارشدنے ماڈلنگ کی ہے۔

(جاری ہے)

اس گانے کی شاعری اورکمپوزیشن بدرجٹ کی ہے اسے صیم ریکارڈز سٹوڈیومیں ریکارڈ کیا گیاہے جبکہ اسے ہائی فائیو پروڈکشن کے بینر تلے تیار کیا گیاہے ایک ملاقات کے دوران علیزہ نقوی نے بتایاکہ حسن قریشی کا گایا ہوا گانا’’یاداں‘‘ نوجوان نسل کے دلوں کا ترجمان گانا ہے اور انہیں امید ہے کہ یہ ویڈیو نوجوان نسل میں مقبولیت حاصل کرے گا۔علیزہ نقوی نے مذید بتایاکہ ان دنوں وہ مختلف فیشن شوزکے لیئے ڈریس ڈیزائننگ کے ساتھ ساتھ ایونٹ آرگنائزر کے طور پر بھی کام کررہی ہیں جس میں ان کی کارکردگی کو سراہاجارہاہے۔
وقت اشاعت : 19/02/2020 - 13:39:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :